ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی فوج کے ترجمان سے رابطے کی کوشش پر لبنانی نوجوان گرفتار

اسرائیلی فوج کے ترجمان سے رابطے کی کوشش پر لبنانی نوجوان گرفتار

Sat, 16 Mar 2019 11:51:26    S.O. News Service

بیروت،16مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) لبنان کی پولیس نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے ساتھ 'فیس بک' کیذریعے رابطہ کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا ہے۔لبنانی اخبار ’الاخبار‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسماعیل مصطفی نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو لبنانی ڈرامہ نگار زیاد عیتانی سے متاثر ہے۔ زیاد عیتانی بھی اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرچکے ہیں۔مصطفی کو لبنان کی ایک فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نے اس نے عورتوں اور پیسے کے لیے یہ سب کچھ کیا مگر اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس کے رابطے پرکوئی جواب نہیں دیا۔اس نے بتایا کہ وہ فیس بک پر اسرائیلی فوجی ترجمان کے دوستوں کو تلاش کرتا رہا ہے۔ اس دوران اسیفوجی لباس میں ایک لڑکی کا پیج ملا۔ اس نے اس کی مزید تصاویر تلاش کی جس میں وہ پیراکی کے لباس میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس نے اسرائیلی لڑکی کو پیغام بھیجا اور سیکیورٹی معلومات کی فراہمی کی پیشکش کی مگر اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔


Share: